ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے ہاڈولی میں ہوئے چار لوگوں کے وحشیانہ قتل کے اہم ملزمین شموگہ سے گرفتار

بھٹکل کے ہاڈولی میں ہوئے چار لوگوں کے وحشیانہ قتل کے اہم ملزمین شموگہ سے گرفتار

Mon, 27 Feb 2023 13:43:20    S.O. News Service

بھٹکل 28 / فروری (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے ہاڈولّی کے اونی باگیل گرام میں تین دن قبل ہوئے ایک ہی خاندان کے 4 لوگوں کے قتل میں ملوث 2 ملزمین کو بھٹکل پولیس نے شیموگہ سے گرفتار کرلیا ہے. بتایا گیا ہے کہ پیر شام کو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

جائداد سے متعلق تنازعہ کے پس منظر میں چار لوگوں کے قتل کا معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے مقتول خاندان کی بہو ودیا بھٹ کو پوچھ گچھ کے لئے اپنی تحویل میں لیا تھا. جبکہ کلیدی ملزم ونئے بھٹ اور اس کے والد شریدھر بھٹ فرار ہوگئے تھے.

مفرور ملزمین پڑوسی ضلع شیموگہ میں موجود ہونے کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اُن دونوں کو وہاں سے گرفتار کر لیا اس طرح پولس نے چار لوگوں کے قتل کے الزام میں تین لوگوں مقتول بھٹ کی بہو، اس کے بھائی اور اس کے والد کو گرفتار کرلیاہے۔ پتہ چلا ہے کہ پولس نے گرفتار شدگان کو خفیہ مقام پر لے جاکر پوچھ تاچھ کررہی ہے، جبکہ آج یعنی پیر شام تک عدالت میں انہیں پیش کیا جائے گا۔


Share: